پاپوا نیو گنی میں 5.9 درجے شدت کا زلزلہ

66
Earthquake
Earthquake

پورٹ مورسبے۔9جنوری (اے پی پی):بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9درجے ریکارڈ کی گئی ۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتوار کے روز محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور ان کا مرکز سطح زمین سے 19.99 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔