پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کازلزلہ، 4 افراد ہلاک ، 17 زخمی

136

پورٹ مورسبے۔5اپریل (اے پی پی):بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کےشدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پورٹ مورسبے جیو فزیکل آبزرویٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو موئیہوئی نے بتایا کہ پاپوا نیو گنی میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،انہیں ملک کے پہاڑی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا ۔ زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے، 23 دیہاتوں کو نقصان پہنچا اور متاثرہ علاقے میں 300 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ۔ زلزلے کا مرکز چمبری جھیلسسٹم کے قریب 62 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔