اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):مشہور پاپ گلوکار شہزاد رائے کی سالگرہ اتوار کو منائی گئی۔ پاپ گلوکار شہزاد رائے 16 فروری 1979 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔گلوکار شہزاد رائے نے جو گایا ، خوب گایا ہے۔ پاکستانی پاپ میوزک میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے شہزاد رائے نہ صرف گلوکاری کرتے ہیں بلکہ سماجی کار کن بھی ہیں۔سماجی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور ستارہ ایثار سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے 22 سالہ کیریئر میں 6 میوزک البم ریکارڈ کرائے ہیں جن میں زندگی، تیری صورت،درشن اوررب جانے وغیرہ شامل ہیں۔ شہزاد رائے کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور گلو کار برادری کی جانبسے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561451