کراچی۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ اور فلمسازو ہدایتکارہ شمیم آراءطویل علالت کے بعد انتقال کر گئی۔وہ گذشتہ چھے سال سے لند ن کے ایک ہسپتال میں کوما کی حالت میں تھیں۔انہوں نے 1956 میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم کنواری بیوہ سے کیا اور 1970 کی دہائی تک وہ فلموں کے افق پر جگمگاتی رہیں،ان کو اس دوران دوسرے بیشمار فلم ایوارڈز کے ساتھ چار مرتبہ نگار ایوارڈز حاصل ہوئے۔ان کی پیدائش 1938 میں علی گڑھ میں ہوئی ان کو پتلی بائی کا نام دیا گیا ۔