پاکستان،صومالیہ،نائیجر وزراء خارجہ ملاقات‎

160

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو نائیجر کے دارالحکومت نیامےمیں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس کے موقع پر افریقی ممالک صو مالیہ،نائیجر اور سوڈان کے وزراء خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔تینوں ملکوں نے تجارتی و اقتصادی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اعلی سطح پر رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ بلال محمد عثمان نے نائیجر کے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو وسیع کرنے سے ۔تعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وشیر خارجہ نے صومالیہ کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔صومالیہ میں مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے صومالی وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ انسانی وسائل کی ترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مہارت سے بھی فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔وزیر مملکت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی صومالیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور اس سلسلے میں لائیو سٹاک ، ماہی گیری ، زراعت اور قدرتی وسائل کے کلیدی سیکٹرز کی نشاندھی کی۔نائیجر کے اپنے ہم منصب کللا انکوراؤ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ قریشی نے دونوں ملکوں کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کی غرض سے اعلی سطح کے کے تبادلوں میں اضافے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نےدونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے استعداد کار بڑھانے کے مختلف پروگراموں کے ذریعے نائیجر کی مدد جاری رکھنے کی پیش کش کی۔