26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ تین ملک لیکن ہمارا دل ایک ہے، وزیر...

پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ تین ملک لیکن ہمارا دل ایک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم تکبیر کے تاریخی دن پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ لاچن میں اپنی موجودگی کو اپنے لئےقابل اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا برادر ملک آذربائیجان اپنا یوم آزادی جبکہ پاکستان یوم تکبیر منارہا ہے ۔

وزیراعظم نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک کی قیادت کے مابین ملاقات ایک دوسرے کے ساتھ ان کے برادرانہ تعلقات اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہونے اور علاقائی امن ، خوشحالی اور تعاون کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم تین اقوام ہیں لیکن ہمارا دل ایک ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602600

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں