اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان، بنگلہ دیش ،بھارت اور جنوبی افریقہ سے حاجیوں کا پہلا دستہ جدہ اور مدینہ پہنچ گیا ۔جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے 101758 متوقع حاجیوں میں سے 401 حاجیوں پر مشتمل ایک گروپ جدہ پہنچا ۔ جبکہ بھارت کے متوقع 136000 عازمین حج میں سے 340 عازمین حج کا گروپ مدینہ پہنچا ۔ پاکستان کے …
پاکستان، بنگلہ دیش ،بھارت اور جنوبی افریقہ سے حاجیوں کا پہلا دستہ جدہ اور مدینہ پہنچ گیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان، بنگلہ دیش ،بھارت اور جنوبی افریقہ سے حاجیوں کا پہلا دستہ جدہ اور مدینہ پہنچ گیا ۔جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے 101758 متوقع حاجیوں میں سے 401 حاجیوں پر مشتمل ایک گروپ جدہ پہنچا ۔ جبکہ بھارت کے متوقع 136000 عازمین حج میں سے 340 عازمین حج کا گروپ مدینہ پہنچا ۔ پاکستان کے 328 عازمین حج پہلی پاکستانی پرواز کے ذریعے مدینہ پہنچے جس کے بعد نجی ائرلائن کی ایک اور پرواز کے ذریعے 320پاکستانی جدہ پہنے جہاں پر پاکستانی اور سعودی اعلی حکام نے ان عازمین حج کا استقبال کیا ۔








