پاکستان، تھائی لینڈ کو ہرا کر ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

101

بنکاک ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے اپنے آخری میچ میں میزبان تھائی لینڈ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ثناءمیر عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔