پاکستان، عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

54

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ،اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس بعنوان پاکستان _افغانستان دو طرفہ مذاکرات” کے شرکاءکے اعزاز میں چائے کی دعوت کا اہتمام کیا۔برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر، کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور ، یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا، اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفراء، سابق سفراءاور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس دعوت میں شریک تھے۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے ۔پاکستان، عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مرحلہ وار، بتدریج انخلاء کے حامی ہیں ۔

یہ افغان قیادت کیلئے افغانستان میں جنگ و جدل کے خاتمے اور جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کا نادر موقع ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام فریقین کو اس موقعے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی