27.2 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی آرگینک کمپنی کی امریکی مارکیٹ تک رسائی کےلئے ابتدائی پیشرفت، معاہدہ...

پاکستانی آرگینک کمپنی کی امریکی مارکیٹ تک رسائی کےلئے ابتدائی پیشرفت، معاہدہ طے پانے پر ملکی مصنوعات کو یوایس سٹورز پر ڈسپلے کیا جائیگا، نجم مزاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):آرگینک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ماہر نجم مزاری نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان کی ایک آرگینک کمپنی نے امریکی مارکیٹ تک رسائی کےلئے ابتدائی پیشرفت کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،یہ اقدام ملکی آرگینک انڈسٹری کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حتمی بات چیت اور معاہدہ طے پانے کی صورت میں پاکستانی آرگینک کمپنی کی خوراک سمیت دیگر مصنوعات کو امریکا کے سٹورز پر ڈسپلے کیا جائے گا،یہ فخر کا لمحہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی صارف مارکیٹ میں پاکستانی آرگینک مصنوعات جگہ بناسکیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرگینک انڈسٹری کے لیے یہ اقدام برآمدات میں اضافے، مقامی کسانوں کو بہتر معاوضے اور بین الاقوامی سطح پر ملکی مصنوعات کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مقابلہ سخت ضرورہے لیکن قوی یقین ہے کہ پاکستانی کمپنی اپنے اعلیٰ معیار کے ذریعے اعتماد حاصل کر لے گی ، ہم اپنے کسانوں، ہنر مندوں اور ماہرین کی محنت کو عالمی سطح پر روشناس کرانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

نجم مزاری نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے معیار کے لئے لیبارٹریز اورسرٹیفیکیشن کےلئے حکومتی معاونت ناگزیر ہے ،اگر پاکستانی کمپنیاں اس پیشرفت میں کامیاب ہوتی ہیں تو ملک کے لیے برآمدات کے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آرگینک مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 2025 میں 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں