پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا انڈر 19 ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

97
APP19-31 NOTTINGHAM: May 31 – Pakistani Batsman Babar Azam plays a shot during the Group Stage match of the ICC Cricket World Cup 2019 Playing between Pakistan and West Indies at Trent Bridge Cricket Stadium. APP Photo by Rana Imran

ہمبنٹوٹا۔31 مئی (اے پی پی) پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا انڈر 19 ٹیم کو تیسرے یوتھ ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم نے 184 رنز کا ہدف 46 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، روحیل نذیر نے کپتان کی اننگز کھیلتے ہوئے 76 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اختر شاہ نے 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ جمعہ کو کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.3 اوورز میں 183 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، مشارا 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، دینوشا نے 32 رنز بنائے، اخترشاہ نے 4 ، جنید خان نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 46 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا