پاکستانی اور چینی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں کی منزل بھی ایک ہی ہے، سردار ایاز صادق

114
APP10-22 URUMQI: September 22 - Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq addressing the forum of Textile and Garment Industry China. APP

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی اور چینی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں کی منزل بھی ایک ہی ہے پاکستان اور چین کے مابین باہمی مفادات کے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جو قراقرام کی بلندیوں سے بحیرہ عرب کی گہرائیوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ چین (ارمچی) سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس انڈسٹری ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین خصوصاً سنکیانگ صوبے سے پاکستان کے تجارتی و معاشی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور دونوں اطراف ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسپیشل اکنامک ژون قائم کرنا چاہتا ہے جو یقینی طور پر خطے کو وسطی اور جنوبی ایشیا کے لئے ایک گیٹ وے میں تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ہماری ملکی معشیت کا اہم جز وہے اس صنعت سے 10ملین سے زیادہ خاندانوں کا روز گار وابستہ ہے اور صنعتی شعبے میں روز گار کی فراہمی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا تناسب 40فیصد ہے ۔