راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے مسلسل تین میچوں صفر پر آئوٹ ہونے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے اس طرح وہ ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آئوٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے ۔
عبداللہ شفیق نے ایک اور منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہو گئے، وہ رواں سال 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔