سیﺅل ۔ 17 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، وسیم نے حریف فلپائنی باکسر جیتھرا کو شکست دے کر فلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل میں منعقدہ فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فلپائنی باکسر جیتھرا اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور باکسنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 12 راو¿نڈز پر مشتمل مقابلے میں دونوں میں سے کوئی بھی باکسر اپنے حریف کو ناک آو¿ٹ نہ کر سکا