33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستانی بلے باز عابد علی کا منفرد اعزاز، ون ڈے انٹرنیشنل اور...

پاکستانی بلے باز عابد علی کا منفرد اعزاز، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی بلے باز عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے، وہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ عابد علی نے اس سے قبل رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی سنچری سکور کی تھی۔ عابد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=179794

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں