اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو ایک سال کیلئے سعودی عرب کے ویزے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ کاروباری برادری کیلئے حج کا کوٹہ مختص کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے کافی کوششیں کی گئی ہیں جبکہ مزید بہتری کیلئے کوششیں جاری …
پاکستانی تاجروں کو ایک سال کیلئے سعودی عرب کے ویزے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو ایک سال کیلئے سعودی عرب کے ویزے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ کاروباری برادری کیلئے حج کا کوٹہ مختص کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے کافی کوششیں کی گئی ہیں جبکہ مزید بہتری کیلئے کوششیں جاری رہینگی جس میں شراکت داروں کی رائے بہت اہم ہے۔ سردار محمد یوسف نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔








