پاکستانی تین امپائرز ایشین امپائرز نیٹ بال کورس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) پاکستانی تین امپائرز ایشین امپائرز نیٹ بال کورس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ ایشین امپائرز نیٹ بال کورس 20 جون سے سنگاپور میں شروع ہوگا جس میں تین پاکستانی امپائرز جن میں ایک مرد اور دو خواتین شرکت کریں گے۔ امپائرز میں اعجاز الحق ( پاکستان واپڈا) جبکہ شازیہ یوسیف(سندھ) …

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) پاکستانی تین امپائرز ایشین امپائرز نیٹ بال کورس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ ایشین امپائرز نیٹ بال کورس 20 جون سے سنگاپور میں شروع ہوگا جس میں تین پاکستانی امپائرز جن میں ایک مرد اور دو خواتین شرکت کریں گے۔ امپائرز میں اعجاز الحق ( پاکستان واپڈا) جبکہ شازیہ یوسیف(سندھ) اور عائشہ شیر (پنجاب ) شامل ہیں اور امپائرز کورس میں شرکت کےلئے 18 جون کو سنگا پور روانہ ہونگے۔

Leave a Reply