پاکستانی جوڈو ٹیم گرینڈسلام ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئی

93

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستانی جوڈو ٹیم جیت کا عزم لئے جوڈو گرینڈسلام ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئی۔ ایونٹ کا آغاز جمعرات کو ہو گیا ہے جس میں 41 ممالک کے 287 جوڈوکاز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں تمغوں کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے، 155 مرد اور 132 خواتین جوڈوکاز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے مطابق پانچ رکنی ٹیم جو کہ تین جوڈوکاز اور دو آفیشلز پر مشتمل ہے ایونٹ میں شرکت کیلئے گزشتہ روز جاپان پہنچ چکی ہے، جوڈوکاز میں ندیم اکرم، قیصرخان اور وجاہت سرور جبکہ آفیشلز میں کرنل جنیدعالم اور ظریف احمد شامل ہیں۔