اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستانی حجاج کرام کو فریضہ حج کے دوران رہائش،علاج، سفر اورکھانے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج سید امتیاز حسین نے بتایا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آنے والے پاکستانیوں کے لئے مکہ کے علاقے عزیزیہ سمیت مختلف علاقوں میں بہترین رہائشی عمارتیں کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ حجاج کرام کے لئے رہائشی علاقوں کو نو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر سیکٹر کے اندرسیکٹر انچارج اور ڈپٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے جو حجاج کی شکایات کو بر وقت سننے کے ساتھ ساتھ انکا ازالہ بھی کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کی شکایات اورمشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں