اسلام آباد ۔ 22 جنوری(اے پی پی) پاکستان کی حکومت اور عوام نے افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے چیئرمین پیر سید احمد گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں پیر سید احمد گیلانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیر صاحب ایک بااثر عالم دین تھے جو اسلام اور افغان قوم کیلئے خدمات کی وجہ سے افغانستان اور پورے خطے میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔