اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومین کی چیئرپرسن نیلو فر بختیار نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا مطالبہ ہمدردی لینا نہیں بلکہ وہ برابری کے حقوق ہیں جن کی ضمانت آئین پاکستان نے دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومین کے زیرِ اہتمام آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی اور وومن ٹریڈ فئیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس ٹریڈ فئیر کا مقصد پاکستان بھر سے خواتین کاروباری افراد کے ہنر اور کام کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ فئیر اس سال دنیا بھر میں چلائی جانے والی صنفی تشدد کے خلاف چلائی جانے والی سولہ روزہ مہم کے تھیم کے مطابق کیا گیا۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نیلوفر بختیار نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی ڈیمانڈ ہمدردی نہیں بلکہ وہ برابری کے حقوق ہیں جن کی گارنٹی آئین پاکستان نے دی ہے۔ صنفی تشدد کو روکنے کے لیے خواتین کی معاشی خود مختاری ناگزیر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418805