اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کہا ہے کہ پاکستانی خواتین گھریلو سطح سے نکل کر عالمی مارکیٹ میں بزنس لیڈر کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ وومن انٹرپرینیورشپ ڈے کے موقع پرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) میں خواتین کاروباری رہنماؤں، صنعت کاروں اور میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ملکی …
پاکستانی خواتین گھریلو سطح سے نکل کر عالمی مارکیٹ میں بزنس لیڈر کے طور پر ابھر رہی ہیں، معاون خصوصی ہارون اختر خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کہا ہے کہ پاکستانی خواتین گھریلو سطح سے نکل کر عالمی مارکیٹ میں بزنس لیڈر کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ وومن انٹرپرینیورشپ ڈے کے موقع پرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) میں خواتین کاروباری رہنماؤں، صنعت کاروں اور میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے مواقع کا انتظار نہیں کیا بلکہ وہ مواقع خود پیدا کر رہی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ خواتین نے مشکلات کو رکاوٹ نہیں بلکہ اپنی قوتِ محرکہ بنایا اور اسی جذبے نے پاکستان کی معاشی سمت بدل کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی پاکستانی خاتون مدد نہیں، منصفانہ موقع مانگ رہی ہےاور اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ خواتین صرف معیشت میں شامل نہیں، وہ پہلے ہی اسے آگے بڑھا رہی ہیں۔معاون خصوصی نے بتایا کہ حکومت پہلی مرتبہ نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے جو خواتین کو معاشی نظام کا فعال اور فیصلہ ساز حصہ بنائے گی۔
انہوں نے اس پیش رفت کو پاکستان کی معاشی تاریخ کا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی خواتین انٹرپرینیورز کو سہولیات سے آگے بڑھ کر قیادت کا اختیار فراہم کرے گی۔ہارون اختر خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو معاشی ترقی کا محور قرار دیا ہے اور یہی وژن پاکستان کو اس مقام تک لے جائے گا جہاں ہر خاتون اپنی صلاحیت اور اپنے آئیڈیاز کو حقیقت کا روپ دے سکے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر پاکستان نے عالمی معیشت میں مقابلہ کرنا ہے تو خواتین کی معاشی قیادت ناگزیر ہوگی۔ ان کے مطابق قوم تبھی ترقی کی بلندیاں حاصل کر سکتی ہے جب خواتین ملک کی ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ آگے بڑھیں۔ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین گھریلو سطح سے نکل کر عالمی مارکیٹ میں بزنس لیڈر کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والا دور خواتین انٹرپرینیورشپ کو قومی ترقی اور صنعتی تبدیلی کی فرنٹ لائن پر لائے گا۔








