اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان نے ملکی سالمیت اورخودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طالبان رہنما کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کے اقدام پر امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پاکستانی سرزمین پر اس طرح کی کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یہ …
پاکستانی سرزمین پر کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ، ملا اختر منصور پرڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی،مشیرخارجہ سرتاج عزیزکی امریکی وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان نے ملکی سالمیت اورخودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طالبان رہنما کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کے اقدام پر امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پاکستانی سرزمین پر اس طرح کی کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یہ بات جمعہ کو یہاں امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن اور نیشنل سیکورٹی کونسل میں سنیئر مشیر ڈاکٹر پیٹر لاوئے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اعلی سطح کے امریکی وفد نے جمعہ کو دفترخارجہ میں مشیرخارجہ سے ملاقات کی۔سرتاج عزیز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 21مئی کو ملا اختر منصور پرڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے امریکی وفدکو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگرآئندہ اس قسم کا حملہ ہوا تو اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی اس موقع پرموجود تھے۔








