پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام عرب میوزک انسٹی ٹیوٹ میں قوالی نائٹ

91
پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام عرب میوزک انسٹی ٹیوٹ میں قوالی نائٹ
پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام عرب میوزک انسٹی ٹیوٹ میں قوالی نائٹ

قاہرہ۔28ستمبر (اے پی پی):قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانہ نے یہاں عرب میوزک انسٹی ٹیوٹ میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جس کی حاضرین نے زبردست پذیرائی کی ۔

پاکستان کے مایہ ناز قوال بدر علی، بہادر علی اور ہمنوا پارٹی نے اپنی دلکش پرفارمنس کے ذریعے سامعین کی ایک بڑی تعداد کو مسحور کیا جن میں سفارتی کور کے علاوہ پاکستانی برادری کے ارکان اور مصر کےمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

ہفتہ کے روز سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق قوالی کا ذوق رکھنے والے حاضرین پاکستانی قوال گروپ کی زبردست پرفارمنس کو سراہتے ہوئے سر دھنتے رہے اور ان پر وجد کی کیفیت طاری رہی ۔

قاہرہ میں سماع انٹرنیشنل فیسٹیول کے 17ویں ایڈیشن میں اپنی متاثر کن شرکت کے اختتام پر بدر علی اور ہمنوا قوال گروپ نے اس موقع پر اپنی مسحورکن پرفارمنس سے روحانی ماحول پیدا کئے رکھا اور تقریب کے شرکاء نے انہیں دل کھول کر داد تحسین دی۔