24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفارتخانے کا سفیر ضمیر اکرم کی کتاب "سکیورٹی تقاضا :پاکستان کا...

پاکستانی سفارتخانے کا سفیر ضمیر اکرم کی کتاب "سکیورٹی تقاضا :پاکستان کا جوہری سدراہ اور سفارتکاری” کی تعارفی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

بیجنگ۔6مئی (اے پی پی):پاکستانی سفارتخانے نے سفیر ضمیر اکرم کی کتاب "سکیورٹی تقاضا :پاکستان کا جوہری سدراہ اور سفارتکاری”(دی سیکورٹی ایمپیریٹو: پاکستانز نیوکلیئر ڈیٹرنس اینڈ ڈپلومیسی) کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مصنف سفیر ضمیر اکرم بھی موجود تھے۔ تقریب میں چینی تھنک ٹینکس، جامعات اور میڈیا کے نمائندگان سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے سفیر ضمیر اکرم کو ان کی 37 سالہ شاندار سفارتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دو طرفہ اور کثیر الجہتی سفارتکاری، خصوصاً سلامتی، اسلحہ کے کنٹرول، انسانی حقوق اور ترقیاتی امور میں ان کے کردار کو سراہا۔ جنیوا اور دیگر عالمی دارالحکومتوں میں پاکستان کی جوہری سفارتکاری میں سفیر ضمیر اکرم کے تجربے اور خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے اس کتاب کو پاکستان کے ممتاز ترین سفارتکاروں میں سے ایک کی اعلیٰ درجے کی علمی کاوش قرار دیا۔

- Advertisement -

سفیر ضمیر اکرم نے اپنی کتاب کا تعارف کراتے ہوئے اسے پاکستان کی جوہری دفاعی صلاحیت کے آغاز ، منطق اور سلامتی کی ضرورت سے متعلق اپنا نقطہ نظر قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کی جوہری سفارتکاری کے اس اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی جو انہوں نے اپنے بیانیے کی تشکیل، جواز کے اظہار اور جوہری دفاع کی سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں ادا کیا۔

تقریب میں کتاب کے اہم موضوعات پر مبنی ایک انٹریکٹو سیشن بھی شامل تھا۔ سفیر ضمیر اکرم اپنی کتاب پر مزید نشستوں کے لئے تعلیمی و فکری حلقوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں