اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی): چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی (سی یو سی) کے صدر ژانگ شوٹنگ اور چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نےایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پربات چیت کی۔
اس دوران چینی کمیونیکیشن یونیورسٹی اور بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔