پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے 26 جولائی کو ورچوئل” کھلی کچہری” کا انعقاد کریں گی

140

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ 26 جولائی کو بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے ورچوئل” کھلی کچہری” کی میزبانی کریں گی ۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفیر اس موقع پر پاکستانی برادری کے ارکان کے مسائل اور آرا ءسنیں گی ۔ کمیونیٹی کے ارکان سفارتخانہ کے دیئے گئے ورچوئل لنک پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔