اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بدھ کو بیلجیم امیگریشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل فریڈی روزمونٹ سے ملاقات کی۔ یہ بات بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے نے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتائی جس کے مطابقملاقات کے دوران، انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعاون کی راہیں تلاش کیں اور دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔