پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی "کارنیگی یورپ” آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر روزا بالفور سے ملاقات، اشتراک کا ر امکانات کا جائزہ لیا

146
Pakistani Ambassador Amna Baloch
Pakistani Ambassador Amna Baloch

برسلز۔26مارچ (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی خارجہ و سیکیورٹی پالیسی تھنک ٹینک ” کارنیگی یورپ ” کی ڈائریکٹر روزا بالفور سے ملاقات کی۔منگل کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور یورپ اور اس سے باہر جاری اہم پالیسی مباحثوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آمنہ بلوچ اورروزا بالفور نے مل کر کام کرنے اور تھنک ٹینک کے تعاون کے لئے نئی راہیں تلاش کیں۔دریں اثنا، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ بدھ (27 مارچ) کو بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ای کھلی کچہری کا انعقاد کریں گی جس کے لئے پاکستانی برادری کے ارکان رجسٹر کرا سکتے ہیں۔