پاکستانی سفیر اسد مجید خان کی عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد

63

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):بیلیجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کی قربانی کو قبول فرمائے۔

ہفتہ کو یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے عیدالاضحی ٰکے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ اسلامی تہذیب، ثقافت اور قومی روایات کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرنے کا پیغام دیتا ہے جو کہ قربانی ، بے غرضی، ہمدردی، انسانیت کا احترام اور عوام کی خدمت کرناہے۔

پاکستانی سفیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عیدالاضحی کے موقع پر تمام مسلمانوں کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے اور تمام مسلمانوں کو قربانی کی اس سنت کے حقیقی معنی سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔