پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی برسلز میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین ، آرچ بشپ فرانکو کپولا سے ملاقات ،روابط کو تقویت دینے پر اتفاق

144
Rahim Hayat Qureshi
Rahim Hayat Qureshi

برسلز۔4اپریل (اے پی پی):بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین ، اپسٹولک ننسیو آرچ بشپ فرانکو کپولا سے ملاقات کی۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ہولی سی کے درمیان شاندار تعلقات کو اجاگر کرنے اور برسلز میں روابط کو تقویت دینے پر اتفاق کیا گیا۔