پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے ایشیا سفیر فرانسو دیلہائے سے ملاقات

29

برسلز۔30جون (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے ایشیا سفیر فرانسو دیلہائے سے ملاقات کی۔ پیر کو سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع اور آئندہ مذاکراتی عمل شامل ہیں۔

دریں اثناء سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز پارلیمنٹ کی رکن انجیلینا چن سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں پارلیمانی معاملات، دو طرفہ تعاون اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع شامل تھے۔