برسلز۔14مئی (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم میں نیپال کی سفیر سیوا لامسال سے ملاقات کی۔ سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق دونوں سفراء نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تعمیری تبادلہ خیال کیا اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے سارک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دریں اثناء پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم کے سینئر صحافی اور ایم او میگزین کے سابق چیف ایڈیٹر گیے گورس سے ملاقات کی۔
سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں جنوبی ایشیا میں علاقائی امن و سلامتی کے امور پر سنجیدہ گفتگو ہوئی جس میں بالخصوص پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر نے جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا حل خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597106