- Advertisement -
برسلز۔17اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے لیے چین کے سفیر چائی رن سے ملاقات کی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی سفارتخانہ کی پوسٹ کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی و عالمی صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تزویراتی شراکت داری پر زور اور مشترکہ اہداف کے لیے تعاون بڑھانے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583773
- Advertisement -