24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین میں او آئی سی...

پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین میں او آئی سی کے مستقل مبصر عبدالخالق علی سعید سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

برسلز ۔24اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین میں او آئی سی کے مستقل مبصر سفیر عبدالخالق علی سعید بندھایر ال یافی سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے انہیں بھارت کی جانب سے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں صورتحال بارے غلط معلومات اور غلط بیانی کی مسلسل کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف ایم الدوبے کے آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ دورے پر او آئی سی کا شکریہ بھی ادا کیا جہاں انہوں نے کشمیری عوام کے منصفانہ کاز کی پشت پر کھڑے ہونے کے او آئی سی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587393

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں