پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین میں مقیم سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں سے ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بارے تبادلہ خیال

152
Pakistani Ambassador Rahim Hayat Qureshi
Pakistani Ambassador Rahim Hayat Qureshi

برسلز۔2مئی (اے پی پی):یورپی یونین ، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین میں مقیم سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی میزبانی کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے بارے میں بصیرت انگیز تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق انہوں نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کی ڈس انفارمیشن مہم پر روشنی ڈالی اور صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔