برسلز۔3جولائی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی پولیٹیکل اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی سربراہ سفیر ڈلفین پرونک سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان روابط، عالمی و علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال، تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔