- Advertisement -
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):یوگنڈا میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ کی قیادت میں وفد نے جمہوریہ یوگنڈا کی وزیراعظم روبینہ نبانجا سےتفریحی مقام مینیونیو میں غیر وابستہ ممالک کی تنظیم (این اے ایم) کے سربرہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یوگنڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد حسن وزیر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے پاکستان اور یوگنڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431773
- Advertisement -