پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسین محمد کی خورکافن کے ایکسپو ہال میں منعقدہ چوتھے مینگو فیسٹیول میں شرکت

3
Pakistani Ambassador Faisal Niaz Tirmizi
Pakistani Ambassador Faisal Niaz Tirmizi

دبئی۔29جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے خورکافن کے ایکسپو ہال میں منعقدہ چوتھے مینگو فیسٹیول میں شرکت کی۔ اتوار کو پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے خورکافن مینگو فیسٹیول میں پہلی مرتبہ شرکت کی جس میں پاکستانی آموں کی متنوع اقسام کی بھرپور نمائش کی گئی۔

پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے مختلف قومیتوں کے شرکا کی دلچسپی کیلئے ایکسپو ہال میں پاکستانی پویلین قائم کیا جس میں اعلیٰ معیار کے آم پیدا کرنے والے دنیا کے صف اول کے ممالک میں سے ایک کے طور پر پاکستان کواجاگر کیا گیا۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی آموں کو فروغ دینے اور خطے میں ان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔