26.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا یو اے ای کے خبر رساں...

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا یو اے ای کے خبر رساں ادارے ’’وام‘‘ کے صدر دفترکا دورہ، ڈائریکٹر جنرل معالی محمد الحمادی سے ملاقات

- Advertisement -

ابوظہبی۔28مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام(ڈبلیو اے ایم)کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل معالی محمد الحمادی کے ساتھ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ خاص طور پر وام اور پاکستان کے قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے درمیان طے شدہ مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) کے تحت خبروں اور اطلاعات پر مبنی مواد کے اشتراک کے حوالے سے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

بدھ کو پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کے متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے ’’وام ‘‘ کے صدر دفتر پہنچنے پر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل معالی محمد الحمادی نے پاکستانی سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر دونوں اطراف کے درمیان ایک مثبت ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ خاص طور پر ’’وام‘‘ اور ’’اے پی پی‘‘ کے درمیان طے شدہ مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) کے تحت خبروں اور اطلاعات پر مبنی مواد کے اشتراک کے حوالے سے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک کی ثقافتی ورثے اور سیاحتی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ عوام کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کیا جاسکے۔ اس ملاقات میں دونوں اطراف کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602413

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں