پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی عالمی امن، سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے حوالہ سے خواتین کے سفارتی کردار کی تحسین

140
Faisal Niaz Tirmizi
Faisal Niaz Tirmizi

ابوظہبی ۔24جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عالمی امن، سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے حوالہ سے خواتین کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بہتر مسکن بنانے کیلئے ہم سب کو صنفی مساوات کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

انہوں نے پاکستانی دفتر خارجہ اور دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والی رفقاء کار خواتین سفارتکاروں کو ان کی اہم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا امن، سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے حوالے سے خواتین سفارتکاروں کی سفارتی مہارتوں کا اعتراف کرتی ہے۔ آئیں، دنیا کو ہر ایک کیلئے بہتر مسکن بنانے کیلئے صنفی مساوات کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کریں۔