38.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی عہدیدار سے ملاقات ، دو...

پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی عہدیدار سے ملاقات ، دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

پیرس۔21مئی (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کی وزارت اقتصادیات اور خزانہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف ٹریژری کلیئر چیرمیٹنسکی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع ، مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور دونوں اطراف کی کاروباری برادریوں سے روابط استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان۔یورپی یونین اقتصادی تعلقات اور جی ایس پی پلس کے انتظام ، کثیر جہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے اور ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں تعاون کی اہمیت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599612

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں