- Advertisement -
پیرس۔5اپریل (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس میں مقیم پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے سفارت خانہ پاکستان میں ملاقات کی۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک ۔فرانس تعلقات اور فرانس میں پاکستانی برادری سے متعلق مسائل سمیت وسیع تر امور پر بات چیت ہوئی۔
- Advertisement -
سفیر نے فرانسیسی معاشرے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور ثقافت کو فروغ دینے میں ان کے کردار کو سراہا اور فرانس میں پاکستانی برادری کو سہولت فراہم کرنے میں سفارت خانہ پاکستان کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578762
- Advertisement -