اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے دور افتادہ علاقے مٹہ مغل خیل سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سکالر امجد خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے نامیاتی کیمیا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاءکی گئی ہے۔ امجد خان نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے ایم ایس سی (تحقیق) اور بعد ازاں نامیاتی کیمیا میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپنی …
پاکستانی سکالر امجد خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے نامیاتی کیمیا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاءکی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے دور افتادہ علاقے مٹہ مغل خیل سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سکالر امجد خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے نامیاتی کیمیا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاءکی گئی ہے۔ امجد خان نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے ایم ایس سی (تحقیق) اور بعد ازاں نامیاتی کیمیا میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی پاکستان سوسائٹی کے لئے ایونٹس کوآرڈینیٹرز اور سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دیئے۔ امجد خان نے بتایا کہ انہوں نے سخت محنت سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ جیسے باوقار ادارے سے نامیاتی کیمیا میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کرنے کی منزل پائی۔ آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں استفسار پر انہوں نے بتایا کہ وہ تعلیمی پالیسی میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔








