31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سکیورٹی فورسز کی کامیابی ، لاہور ایئرپورٹ کے قریب بھارتی ڈرون...

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کامیابی ، لاہور ایئرپورٹ کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا

- Advertisement -

لاہور۔8مئی (اے پی پی):پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح لاہور ایئرپورٹ کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا، ڈرون کی لمبائی تقریبا 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی ہے اور اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون کو پاکستانی سکیورٹی فورسزنے بروقت شناخت کرتے ہوئے سسٹم جام کر کے زمین پر گرایا، ڈرون انتہائی حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے پاکستان بھیجا گیا تھا اور اس میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا جو دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرون جیسے ہی ایک اہم عمارت کے قریب پہنچا تو اسے گرانے کی کوشش کے دوران شدید دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعے کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ڈرون کی ساخت اور اس میں موجود مواد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت کی طرف سے ممکنہ خطرات اور مقاصد کو سمجھا جا سکے، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف عمل ہیں جن میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ آیا ڈرونز فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے تھے یا جاسوسی کے لیے بھیجے گئے تھے۔

دریں اثناء پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،اس موقع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجائے گئے جس کی آواز سنتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیوں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور پاکستان زندہ باد ،پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں