اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سی پیک کے تحت خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے پرجوش اور پرعزم ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں طلباءکے ایک بڑے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ طلباءکی …
پاکستانی سی پیک کے تحت خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے پرجوش اور پرعزم ہیں، چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں طلباءکے گروپ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سی پیک کے تحت خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے پرجوش اور پرعزم ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں طلباءکے ایک بڑے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ طلباءکی جانب سے دکھائے جانے والے جوش و جذبے کا مشاہدہ کرنے کے بعد انہیں نہایت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستانی عوام کو اس کی اصل قدر و منزلت سے آشنائی حاصل ہو گئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں جو سی پیک کی کامیاب تکمیل میں ہی مضمر ہے۔








