24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی شپنگ سیکٹر بڑی تبدیلی کے لئے تیار ہے، وفاقی وزیر برائے...

پاکستانی شپنگ سیکٹر بڑی تبدیلی کے لئے تیار ہے، وفاقی وزیر برائے بحری امور کا نیشنل شپنگ کارپوریشن اور چین کے شیڈونگ ژین گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن اور چین کے شیڈونگ ژین گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے بعد پاکستانی شپنگ سیکٹر ایک بڑی تبدیلی کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار پی این ایس سی کے سی ای او اور شیڈونگ گروپ کارپوریشن کے چیئرمین کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایم او یو پر دستخط پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم ڈومین میں بڑھتی ہوئی شراکت داری کی علامت ہے جس سے پاکستان کی شپنگ انڈسٹری میں مستقبل میں تعاون، سرمایہ کاری اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون علاقائی تجارت کو فروغ دے گا،

- Advertisement -

روابط میں اضافہ کرے گا اور باہمی تعاون اور مشترکہ اقتصادی اہداف کے ذریعے عالمی سمندری صنعت میں پاکستان کے کردار کو مضبوط کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا ایک فریم ورک قائم کرتا ہے جس کا مقصد تجارتی فوائد حاصل کرنا اور پاکستان کے سمندری شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں