پاکستانی طلباء سیونتھ بیلٹ اینڈ روڈ ٹین ایجر مارکیٹ کیمپ اینڈ ٹیچر ورکشاپ میں شرکت کریں گے

60

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے طلباء بھی چائنا ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چلڈرن اینڈ یوتھ سائنس سینٹر (سی وائی ایس سی) کے زیر اہتمام رواں سال نومبر میں چین کے ننگزیااور چونگ کنگ شہروں میں ’’سیونتھ بیلٹ اینڈ روڈ ٹین ایجر مارکیٹ کیمپ اینڈ ٹیچر ورکشاپ‘‘ میں شرکت کریں گے۔اس تقریب کا اہتمام وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی اورعوامی جمہوریہ چین نے کیا ہے اور اسے ایکو سائنس فاؤنڈیشن، پاکستان، انٹر اکیڈمی پارٹنرشپ سائنس ایجوکیشن پروگرام اور نیٹ ورک آف افریقن سائنس اکیڈمیز کی حمایت حاصل ہے۔

ایکو سائنس فاؤنڈیشن کے ایک اہلکار کے مطابق کی جانب سے بالترتیب پاکستان، ایران، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان سے دو ٹیموں (ایک شہر کے لیے ایک ٹیم) کا انتخاب کیا جا رہا ہے تاکہ کیمپ اور ورکشاپ میں شرکت کے لیے چونگ کنگ اور ارومچی شہروں میں شرکت کی جا سکے۔ہر حصہ لینے والی ٹیم پانچ جونیئر ہائی اسکول سائنس طلباء (عمر 13-15) اور دو اساتذہ تک پر مشتمل ہوگی۔یہ تقریب 5 سے 11 نومبر 2023 تک دو مختلف شہروں یعنی چونگ کنگ اور ارومچی میں منعقد ہوگی۔

عہدیدار نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ٹین ایج میکر کیمپ کا مقصد ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانا، بین الاقوامی افہام و تفہیم کو فروغ دینا، نوجوان نسل میں اختراعات کی ترغیب دینا اور تمام سائنس دانوں اور سائنس اساتذہ کے لیے باہمی سیکھنے کو فروغ دینا اور سائنس کے تعلیمی کیریئر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے۔یہ تقریب طالب علموں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی عمر کے بہترین افراد کے ساتھ تعاون کرنے، آئیڈیاز کا اشتراک کرنے اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی میں ہینڈ آن تجربہ اور ٹیم ورک کے ذریعے چین کے اعلیٰ اسکولوں کی سائنس لیبز میں جدید علم کا مطالعہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

چین میں میزبان تنظیمیں مقامی مہمان نوازی فراہم کریں گی جس میں ہوٹل میں رہائش، کھانا، ہوائی اڈے سے پک اینڈ ڈراپ اور مقامی نقل و حمل شامل ہےجب کہ حصہ لینے والی ٹیم کے ہوائی سفر کے اخراجات خود شریک ٹیموں کو برداشت کرنا ہوں گے۔