اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء نے خاص طور پر حالیہ تنازعات کے دوران تکنیکی ترقی میں نمایاں صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان کے نوجوان دنیا کے بہترین ڈاکٹرز، انجینئرز اور آئی ٹی پروفیشنلز کے طور پر ابھرے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال 18 پاکستانی یونیورسٹیوں کو عالمی سطح پر ٹاپ 1,000 میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 2019 میں صرف تین یونیورسٹیاں اس لسٹ میں شامل تھیں۔ ڈاکٹر مخت احمد ار نے کہا ایچ ای سی کو بعض مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے فیکلٹی کے معیار، انفراسٹرکچر میں بہتری اور شفاف نظام کے قیام سمیت اعلیٰ تعلیم میں سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔