22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی طلبا کی قازقستان میں 35ممالک کے سائنسی مقابلے میں تاریخی کامیابی

پاکستانی طلبا کی قازقستان میں 35ممالک کے سائنسی مقابلے میں تاریخی کامیابی

- Advertisement -

لاہور۔31اگست (اے پی پی):قازقستان میں سائنسی مقابلے میں ٹیم پاکستان وائٹ نے فائنل تک پہنچ کر سلور میڈل جیتااورٹیم پاکستان گرین نے شاندار کارکردگی سے برونز میڈل حاصل کیا، 35ممالک کی ٹیموں میں پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔کپتان اشعر حسن کی قیادت میں ٹیم پاکستان وائٹ نے دوسری پوزیشن اور کپتان آمنہ عابد کی قیادت میں پاکستان گرین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیم پاکستان وائٹ میں امین عدنان، حاجرہ وِرک، علیشہ شہزاد، ماہین شہزاد، لاجے حفصہ اور ٹیم پاکستان گرین میں اریبہ توقیر، تسمیہ عابد، دعا عادل، نور فاطمہ، امان حسن شامل تھے۔

دونوں ٹیموں نے پاکستان کی نمائندگی پاکستان ینگ اِنویٹیو مائنڈ سوسائٹی کے تحت کی، جو پاکستانی طلبا کے لیے سائنسی تعلیم کو فروغ دینے اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔طلبہ کی رہنمائی میں افراح علی اور نہات علی نے اہم کر دار ادا کیا۔قازقستان جانے والی ٹیموں کی پہلے نیشنل رائونڈ کی بنیاد پر سلیکشن کی گئی اور پھر انہیں بین الاقوامی مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا اس مقابلے کا مقصد آنے والی نسلوں کو سائنسی تعلیم اور جدت میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنے والے ان طلبہ وطالبات کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا تاکہ ہمارے یہ طلبہ وطالبات مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں اور پاکستان کی تعمیر و تروقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔تقریب میں جتنے والی ٹیموں پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین نے اپنی محنت،تیاری مقابلے حصہ لینے کے طریقہ کار او ردیگر تجربات کو بتایا۔

انٹرنیشنل ینگ نیچرل سائنٹسٹ ٹورنامنٹ میں ”سائنس فائٹ” میں ٹیمیں رپورٹنگ، اپوزیشن اور ریویو کے کردار ادا کرتی ہیں۔رپورٹر آٹھ منٹ میں اپنی تحقیق پیش کرتا ہے، مخالف ٹیم سوالات اور تنقید کرتی ہے مباحثے کے بعد ججز اسکور دیتے ہیں، ایک رانڈ تقریبا 50 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔4 سلیکٹیو سائنس فائٹس کے بعد 9 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔سیمی فائنلز ناک آٹ بنیاد پر ہوتے ہیں، صرف فاتح ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں اب تک 21 ممالک کی 179 ٹیمیں انٹرنیشنل ینگ نیچرل سائنٹسٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکی ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں